کراچی ،مقامی عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ شگفتہ مجید کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 1 جون 2016 20:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ شگفتہ مجید کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔بدھ کو مقامی عدالت میں منشیات فروشی کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی افسر کو 22مئی کو مقدمے کا چلاان جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔تاہم تفتیشی افسر چالان جمع نہ کراسکا ،جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈاکس کو حکم دیا کہ وہ ملزمہ شگفتہ مجید کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے ۔واضح رہے کہ 8مئی کو تھانہ ڈاکس کی حدود سے پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :