کوئٹہ ،آل پاکستان پیرا میڈکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ ڈاکٹر ز کا دھرنا ساتویں روز میں داخل

کیمپ کے اندر مریضوں کو او پی ڈی کی سہولت کی فراہمی اور دو گھنٹوں پر محیط ٹوکن بھوک ہڑتال کا آغاز

بدھ 1 جون 2016 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء ) آل پاکستان پیرا میڈکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ ڈاکٹر ز کا پریس کلب کے سامنے دھرنا ساتویں روز میں داخل کیمپ کے اندر مریضوں کو او پی ڈی کی سہولت کی فراہمی اور دو گھنٹوں پر محیط ٹوکن بھوک ہڑتال کا آغازمطالبات کے حل اور نوٹی فیکیشن کے اجراء تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہیگا اگر مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے احتجاج کو مزید سخت کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیرا میڈکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام اور مریضوں کی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس نے ہڑتالی کیمپ میں عوام کو او پی ڈی کی سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ہڑتال کے باعث مریضوں کو جس مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس میں کمی آسکے اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ٹوکن بھوک ہڑتال کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے واضح رہے آل پاکستان پیرا میڈکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حل کے لئے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا ہے افغان قومی مومنٹ کے امان بازئی،فارماسسٹ ایسی ایشن کے فضل خلجی ورکر فیڈریشن کے سلام بلوچ اور حسن بلوچ اپنے اپنے وفود کے ساتھ احتجای دھرنے کیمپ آئے اور اپنی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی گئی کہ وہ ینگ ڈاکٹرز اور آل پاکستان پیرا میڈکل اسٹاف فیڈریشن کے مطالبات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے انہوں نے کہا کہ سات روز دھرنے کا گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں پیش رفت نہ ہونے سے عوام کی مشکلات اور ینگ ڈاکٹرز و پیرا میڈکس اسٹاف کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہزا مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے تاکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس خوسش اسلوبی سے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔