بہت جلد وزیر اعظم نواز شریف صحتیاب ہو کر پاکستان آئیں گے ،چوہدری عبدالرزاق باجوہ
ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر وزیر اعظم کی قیادت میں جاری رہے گا،ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن
بدھ 1 جون 2016 19:50
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ انشا ء اللہ بہت جلد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف صحت یاب ہو کر پاکستان آئیں گے اور پاکستانی عوام کے درمیان ہوں گے ۔ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جاری رہے گا۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ روڈ پر بھولا گجر کے ڈیرے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
چوہدری اشرف گجر،میاں محمد یوسف،رانا بلو خاں ،رانا محمد آصف،رانا عبدالرشید و دیگر بھٹہ مالک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مقامی مدرسہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی جبکہ بھٹہ مالکان کی طرف سے وزیر اعظم کے کامیاب اپریشن کی خوشی میں بکرے ذبح کر کے گوشت بھٹہ مزدوروں میں تقسیم کیا گیا ۔چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.