پی سی بی میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جون 2016 19:43

پی سی بی میں تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک مرتبہ پھر تقرر وتبادلے شروع ہوگئے ہیں ، نامزد ڈائریکٹر اکیڈمی مدثر نذر نے پی سی بی میں اپنی پرانے ساتھی واپس مانگ لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ علی ضیاءکو ایک بار پھر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تعینات کردیا گیا ہے جہاں وہ سینئر جنرل منیجر اکیڈمیز کے عہدے پر کام کرینگے،ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر شفیق پاپا کو جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ تعینات کرنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے ۔