سوات ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بچوں کو ایڈوانس فیسوں کے پروانے تھمادیئے

جولائی میں تعطیل کے باوجو د فیس ایڈوانس وصول کرنے کے پروانوں نے والدین کو چکرادیا والدین نے ڈی سی سوات سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے ایڈوانس فیسیں لینے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

بدھ 1 جون 2016 19:22

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) سوات ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بچوں کو ایڈوانس فیسوں کے پروانے تھمادیئے جولائی میں تعطیل کے باوجو د فیس ایڈوانس وصول کرنے کے پروانوں نے والدین کو چکرادیا ،پشاور میں ایڈوانس فیس وصول کرنے کا فیصلہ واپس ،سوات میں بچوں سے تعطیلات کے فیسیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ،والدین نے ڈی سی سوات سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے ایڈوانس فیسیں لینے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق سوات میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بچوں کو ایڈوانس فیسوں کے پروانے تھمادیئے اور جولائی میں گرمیوں کے تعطیلات کے باوجود ایڈوانس فیسیں وصول کرنے کے پروانوں نے والدین کو چکرادیا ہے پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ایڈوانس فیسیں اور تعطیلات کے دوران فیسیں جمع نہ کرانے کے ہدایات جاری کردی ہے اور انتظامیہ کے اس فیصلے کو نہ ماننے والے پرائیویٹ سکول مالکان او ر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارراوائی کی بھی ہدایا ت جاری کردی ہے پشاور میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایڈوانس فیسیں جمع نہ کرانے کے فیصلے کے بعد سوات کے عوام انتہائی خوش ہورہے تھے کہ پشاور کے بعد سوات میں بھی یہاں کا انتظامیہ ایڈوانس فیسیں جمع نہ کرانے کے اعلان کرے گی اور اسی طرح غریب والدین کو ریلیف مل سکی گی لیکن یہاں پر تو جون کے فیسوں کے ساتھ ساتھ جولائی کے فیسیں وصول کرنے کے پروانے بچوں کو تھمادینے سے والدین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اُنہوں نے ڈی سی سوات عاطف رحمان سے درخواست کی ہے کہ پشاور کے طر ح سوات میں بھی پرائیویٹ سکولز کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ تعطیلات کے باوجود اس ایڈوانس فیسیں وصول نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :