آئی جی خیبر پختونخوا نے 17اسسٹنٹ گریڈکلرکس اور سات سٹینو گرافروں کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقی دیدی

بدھ 1 جون 2016 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں17اسسٹنٹ گریڈکلرکس اور سات سٹینو گرافروں کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقی دی ہے جس کا آج باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقدہ ہوا تھا۔

جسمیں اسسٹنٹ گریڈ کلرکوں اور سٹینو گرافروں کی آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقی پانے کے لیے کیسوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اجلاس میں17اسسٹنٹ گریڈ کلرکوں اور 7سٹینو گرافروں کی ترقی کے سفارشات منظوری کے لیے آئی جی پی کو بھیجوا دی گئی تھیں۔ آئی جی پی نے کمیٹی کی سفارشات کی آج باقاعدہ منظوری دی جس کی روشنی میں اسسٹنٹ گریڈ کلروں اور سٹینوگرافروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا جو فوری طور پر نافذالعمل رہے گا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ گریڈ کلرکس سے آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں گل خان (سنٹرل پولیس آفس)،سردارالرحمٰن(ڈی پی اوآفس مردان )حبیب علی (پی ٹی سی ہنگو)، ہستم خان ( سپیشل برانچ پشاور)، محمد فیاض خان ( آر پی اُو آفس ڈی آئی خان)، محمد نسیم اقبال (ڈی پی اُو آفس سوات)، محمد ریاض (آر پی اُو آفس مالاکنڈ سوات)، مثل خان ( سی پی سی یونیورسٹی کیمپس)، شمس الرحمان(انوسٹی گیشن یونٹ چترال)، عزیز اﷲ ( ایس پی ایف آر پی آفس ڈی آئی خان)، انعام اﷲ (سپیشل برانچ)، عزیز الرحمان (انوسٹی گیشن یونٹ بنوں)، عبد الغفار ( آر پی اُو آفس ڈی آئی خان)، نورافغان (آر پی اُو آفس کوہاٹ)، میر اسلم خان ( ڈی پی اُو آفس لکی مروت)، محمدی گل (سپیشل برانچ پشاور)، محمد ارشاد ( ڈی پی اُو آفس ایبٹ آباد) جبکہ سٹینو گرافروں میں محمد ریاض ( آر پی اُو آفس ڈی آئی خان)، عبدالرشید (سی پی اُو پشاور) ، مطیع اﷲ خان ( آر پی اُو آفس کوہاٹ)، محمد الیاس (ڈی پی اُو آفس ایبٹ آباد) ، محمد خان (ڈی پی اُو آفس سوات) ، افسر جان ( پی ٹی ایس سوات )اور فدا حسین (انوسٹی گیشن یونٹ صوابی) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :