رمضان پیکج،پشاور کے نانبائیوں نے روٹی کے وزن میں 10 گرام اضافے کا اعلان کر دیا

بدھ 1 جون 2016 19:16

رمضان پیکج،پشاور کے نانبائیوں نے روٹی کے وزن میں 10 گرام اضافے کا اعلان ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء ) رمضان پیکج۔پشاور کے نانبائیوں نے روٹی کے وزن میں 10 گرام اضافے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سوڈھر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجمن صارفین تحفظ سید بادشاہ سمیت انجمن پختوانخواہ نانبایان ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے صدر محمد اقبال کی نگرانی میں نانبائیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں خائستہ گل، محمد رحیم صافی، حبیب اﷲ، رحیم اﷲ اور دیگر شامل تھے۔

اجلاس میں نانبائیوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ وہ رمضان المبارک میں روٹی کے وزن میں 10 گرام اضافہ کر تے ہوئے پکی روٹی 180 گرام رکھیں گے ۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سوڈھر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس سے پہلے نانبائیوں کے ساتھ کئی اجلاس کیے۔ اور ان کو راضی کیا کہ وہ رمضان میں خصوصی طور پر اپنی روٹی کا وزن ذیادہ رکھیں۔ تانکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ انھوں نے نانبائیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی دکانوں میں صفائی کی خاص خیال رکھیں ۔ انھوں نے اس فیصلے پر نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :