فرنچ اوپن، جاکووچ اور سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

سابق عالمی نمبر ون وینس ولیمز اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں

بدھ 1 جون 2016 19:14

فرنچ اوپن، جاکووچ اور سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء)فرنچ اوپن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کئی سٹار کھلاڑی ہارنے کے بعد اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان میں تازہ ترین اضافہ خواتین کی سابق نمبر ون وینس ولیمز ہیں جن کو چوتھے راونڈ میں سویٹزر لینڈ کی بنسزکی کے سٹریٹ سیٹس میں 6-4اور 6-2سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

ان کی بہین عالمی نمبر ون سرینا ولیمز نے یوکرین کی سویٹولینا کو سٹیٹ سیٹس میں 6.1،6.1سے ہرا دیا ۔مردوں کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں نمبر ون جاکووچ نے سپین کے بٹیسٹا اگٹ کو سخت مقابلے کے بعد 3.6,6.4.6.3.اور7.5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ان کو یہ میچ جیتنے کیلئے ساڑھے تین گھنٹے تک کھیلنا پڑا۔چوتھے راونڈ کے ایک اور میچ میں چیک ری پبلک کے ٹومی برڈ ویچ نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو ہرا دیا۔ بیلجیئم کے گوفن نے لٹویا کے گلبس اور ارجنٹائن کے تھیم نے سپین کے گرینولرز کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا۔