زمبابوے کر کٹ بورڈ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان ،ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کو برطرف کر دیا

بدھ 1 جون 2016 19:09

زمبابوے کر کٹ بورڈ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان ،ہیڈ کوچ اور چیف ..

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سمیت دیگر مقابلوں میں ناقص کارکردگی پر ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور اور کپتان ہملٹن مساکاڈزا کو بھارت کے خلاف ہوم سیریز سے محض دو ہفتے قبل برطرف کردیا۔زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کینیون زیہل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، یہ تبدیلیاں ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر عمل میں آئی ہیں جہاں زمبابوے کی ٹیم گروپ مرحلے تک بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوئی تھی۔

ڈیو واٹمور کو ورلڈ کپ 2015 سے قبل ٹیم کوچ بنایا گیا تھا اور گزشتہ سال مئی میں چار سال کے معاہدے پر دستخط کیا گیا تھا جبکہ مساکاڈزا کو رواں سال جنوری میں ایلٹن چیگمبرا کے مستعفی ہونے پر کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکھایا اینٹنی کو نئے مستقل کوچ کی تعیناتی تک عبوری کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔زمبابوے نے جنوبی افریقہ کے سابق آل رانڈر لانس کلوزنر کے ساتھ دو سال کے لیے ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر معاہدہ کیا ہے۔

بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سابق کپتان تاتیندا تائیبو نے سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کی پیش کش قبول کی ہے۔تائیبو نے چار سال قبل اپنی زندگی چرچ کی خدمات کے لیے وقف کرتے ہوئے صرف 29 سال کی عمر میں کرکٹ سے کنارہ کشی کااعلان کیا تھا۔اعلامیے کے مطابق تائیبو بورڈ میں ڈیولپمنٹ، ہائی پرفارمنس اور سابق کھلاڑیوں کو مقامی کرکٹ میں واپس لانے کے لیے اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :