عامر خان نے پاکستان کی جانب سے اولمپکس میں شرکت کی خواہش کا اظہار کردیا

بدھ 1 جون 2016 19:09

عامر خان نے پاکستان کی جانب سے اولمپکس میں شرکت کی خواہش کا اظہار کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کی جانب سے اولمپکس میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موقع ملا تو پاکستان کی طرف سے اولمپکس کھیلنے میں خوشی ہو گی، پاکستان میں باکسنگ کی دو فیڈریشن کی وجہ سے کھیل کو نقصان ہو رہا ہے۔برطانوی باکسر عامر خان نے تھر میں میٹھے اور صاف پانی کی دستیابی کے لئے کمر کس لی۔

(جاری ہے)

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پروفیشنل فائٹ کے ذریعے آنے والی رقم سے تھر میں پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اولمپکس کھیلنے کا موقع ملا تو خوشی ہو گی۔ 2 فیڈریشن کی وجہ سے باکسنگ کو کافی نقصان ہوا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ باکسر نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے آرمی ، رینجرز اور پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :