دورہ انگلینڈ کیلئے سکلز کیمپ میں کپتان مصباح الحق ،سپنر یاسر شاہ اور ذولفقار بابر کے فٹنس ٹیسٹ لے لئے گے

بدھ 1 جون 2016 19:09

دورہ انگلینڈ کیلئے سکلز کیمپ میں کپتان مصباح الحق ،سپنر یاسر شاہ اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) دورہ انگلینڈ کیلئے سکل کیمپ میں شریک کرکٹروں کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لئے گئے، ٹیسٹ دینے والوں میں کپتان مصباح الحق،سپنر یاسر شاہ اور ذولفقار بابر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کپتان مصباح الحق، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ سمیت نو کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کے علاوہ تمام کرکٹرز اسکل کیمپ میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کارڈ یاسر شاہ بھی ایکشن میں نظر آئے۔ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق گوروں کے دیس میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔قومی کرکٹرز کا اسکل کیمپ پانچ جون تک جاری رہے گا۔ دورہ انگلینڈ کے لئے اسکواڈ کا اعلان ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد کے بعد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :