آئندہ بجٹ میں خوردنی اشیا پر رعایت دی جائے،بیلم حسنین

بدھ 1 جون 2016 19:01

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) رکن قومی اسمبلی بیلم حسنین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں خوردنی اشیا پر رعایت دی جائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے بعد ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال بجٹ کے موقع پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور عوام کی سہولت کیلئے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خاص خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو ملک کو درپیش چیلنجوں کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی جو اچھا جذبہ ہے۔ صدر نے واضح طور پر کہا کہ اپوزیشن کے تعاون کے بغیر حکومت ملک میں خوشحالی نہیں لا سکتی۔

متعلقہ عنوان :