Live Updates

محمد حسین سرگالہ،عبدالماجد خان اور چوہدری ارشد کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 1 جون 2016 19:01

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) آزاد کشمیر میں دو وزراء اور ایک سابق وزیر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آزاد کشمیر کے وزیر برائے منگلا ڈیم امور محمد حسین سرگالہ، وزیر بحالیات عبدالماجد خان اور سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات