نیب کراچی نے سرمایہ کاری کی جعلی سکیموں کے ذریعے لوگوں سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 1 جون 2016 19:01

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سرمایہ کاری کی جعلی سکیموں کے ذریعے لوگوں سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان احمر عابدی، عامر حسین اور سیّد محمد عامر نقوی نے اے ایم انٹر پرائزز اور این ٹی ایف ٹریڈرز میں کمیشن ایجنٹ کے طور پر کام کیا اور لوگوں کو ان کمپنیوں کی جعلی سکیموں میں بھاری منافع کا لالچ دے کر سرمایہ کاری پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملزمان نے لوگوں سے رقم براہ راست حاصل کرکے خود استعمال کی۔ متاثرین اور سرمایہ کاروں کی شناخت خفیہ رکھی جس کے بدلے میں انہوں نے این ٹی ایف ٹریڈرز اور اے ایم سنٹر پرائزز سے بھاری کمیشن حاصل کیا۔ متاثرین کے کلیمز جمع کئے جا رہے ہیں۔ ان کے بینک اکاؤنٹس سے 157 ملین روپے اور 642.000 ملین ڈالر نقد رقم نکالی گئی ہے۔ ان تین ملزموں کو متاثرین اور سرمایہ کاروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے معلومات حاصل کرکے متاثرین کے کلیمز کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان ملزموں کی نشاندہی پر مزید ملزموں کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :