طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

بدھ 1 جون 2016 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء ) گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ سمن آباد‘لاہورکی و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ریلوے انڈسٹریل سکول‘ شاہ جہاں روڈ‘لاہور‘مدرسہ شمس العلوم حنفیہ‘ چوک سردار چپل‘ بلال گنج‘لاہور‘مدرسہ عثمان غنیؓ، علی ٹاؤن‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد181تھی۔

متعلقہ عنوان :