ایس ایچ او اوتھل کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں خوش آئند ہیں،زبیر احمد لاسی

بدھ 1 جون 2016 18:59

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) ڈی پی او لسبیلہ ضیاء مندو خیل کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل حاصل خان قمبرانی کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں خوش آئند ہے موصوف ایک ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں ان خیالات کا اظہار زبیر احمد لاسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او اوتھل حاصل خان قمبرانی نے جب سے بطور ایس ایچ او اوتھل کا چارج سنبھالا ہے تب سے اوتھل اور مضافاتی علاقوں میں امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہے انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں انشا ء اﷲ SHOاوتھل حاصل خان قمبرانی امن و امان ہر صورت میں بحال رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوتھل نے منشیات کے خلاف کے کاروائیاں کر کے شہریوں کے دل جیت لیئے ہیں کیونکہ منشیات معاشرے کے لیئے ناسور ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایس ایچ او اوتھل حاصل خان قمبرانی کو منشیات کے خلاف کاروائیاں اور امن و امان بحال رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :