سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیدارکامران رضاکے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، نماز جنازہ آبائی علاقے سکھر میں ادا کر دی گئی

بدھ 1 جون 2016 18:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیدارکامران رضاکے والد رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے سکھر میں ادا کر دی گئی ،اسی سلسلے میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی یونین آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن، صدراورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،سردار محمد آصف ،چوہدری زاہد احمد ،محمد جہانگیر ،اسد محمود ،محمد سرفراز ملک ،احمد علی شیرازی،ملک اکمل شہزاد،ملک سلیم ،اصغر جعفری ،خضر بخاری کے علاوہ دیگرسی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پرمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :