اسپورٹس کے پھیلاؤ میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے، جاوید میانداد

۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں میڈیا کے لوگوں کی وجہ سے ہوں ، میری خدمات ہمیشہ آپ لوگوں کے لیے رہیں گی عمران خان سے ان کے دیرینہ تعلقات ہیں، مگر سیاست میں نہیں آنا چاہتا ،کرکٹ کے معاملے میں ملک کی عزت و وقار اور مفادات کو پیش نظر رکھنا چاہئے،ہ سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب

بدھ 1 جون 2016 18:39

اسپورٹس کے پھیلاؤ میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے، جاوید میانداد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) پاکستان کے مایہ ناز اور عالمی شہرت یا فتہ کر کٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اسپورٹس کے پھیلاؤ میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے۔ میڈیا کے بغیر پاکستان کی کوئی چیز مکمل نہیں ہے۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں میڈیا کے لوگوں کی وجہ سے ہوں ۔ میری خدمات ہمیشہ آپ لوگوں کے لیے رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں آنا نہیں چاہتے البتہ عمران خان سے ان کے دیرینہ تعلقات ہیں ۔

پاکستان میں کرکٹ تو ہو رہی ہے مگر کھلاڑی نہیں ہیں، سلیکشن کمیٹی ”ون مین “ شو ہے کرکٹ کے معاملے میں ملک کی عزت و وقار اور مفادات کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جانب سے منعقد ہ سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

جاوید میانداد نے کہا کہ میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے 42 صحافتی اداروں کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے کا میاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ملک کے دوسرے شہر وں کے صحافیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اسی طرح کے ٹورنامنٹ کے ذریعے کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کریں تاکہ صحافیوں میں سے بھی کھلاڑی نکل کر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوسکیں۔ جاوید میانداد نے مز ید کہا کہ اس کھیل کو بچانے کے لئے سفارش کلچر کا خاتمہ ضروری ہے، اس موقع پر جاوید میانداد نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

جاوید میانداد نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بولرز کی کمی نہیں جبکہ بیٹسمین کم ہیں۔ افغانستان جیسے ملک میں بھی کرکٹ ترقی کر رہی ہے مگر ہمارے یہاں کرکٹ کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔ صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) کے صدر افسر عمران نے ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے یو جے آئندہ بھی صحافیوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھے گی۔

اور صحافیوں کی مشکلات کے حل کے لیے جدوجہد کر تی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے آج کا دن ایک عظیم دن ہے ۔ اس دن میں فخر پاکستان جاوید میانداد کے ساتھ بیٹھا ہوں۔ انہوں نے جاوید میانداد کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ٹورنامنٹ کی تقریب میں شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی ہے،سیکریڑی کراچی پریس کلب اے ایچ خانزادہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کرکٹ تورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی ،سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم میڈیا شہباز اسلام نے کے یو جے اور کراچی پریس کلب کو صحافیوں کے لئے صحت مند سرگرمی کے انعقاد پر خراھ تحسین پیش کیا اور انہوں نے جاوید میانداد سے مطالبہ کیا کہ وہ کرکٹ کے لئے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،کے یو جے سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس ہمیشہ صحافیوں کی بھلائی کے ساتھ ساتھ کھیل و تفریح کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی اور شرکت کرنے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی میڈیا سے تعلق رکھنے والے افر اد KUJکے تحت ہونے والی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے اور اسی طر ح پروگرام کو کامیاب بنائیں گے۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر جاوید میانداد سمیت دیگر لوگوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔

بعد ازاں کے یو جے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔واضح رہے کہ کر اچی یو نین آ ف جر نلسٹس دستو ر کے زیر اہتما م سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی کی الیکٹرونک،پرنٹ میڈیا اور نیوز ایجنسیوں کی 42ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ٹورنامنٹ 29اور 30اپر یل کی شب کراچی پریس کلب کے بیک یا رڈ میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کی فا تح فوٹوگرافرز الیون ،جبکہ آج ٹی وی کی ٹیم رنراپ رہی ۔

، تقریب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور) کے صدر افسر عمران، سیکرٹری شعیب احمد، نائب صدر نعمت خان، جوائنٹ سیکرٹری اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر قاضی محمد یاسر، وقار بھٹی اور خازن حامد الرحمن اعوان، انفارمیشن سیکرٹری منیر عقیل انصاری، ایس ایم اشرف،نا در خا ن کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ، جوائنٹ سیکرٹری رضوان بھٹی، حنیف اکبر،شمس کیریو، اصغر عمر، سوئی سدرن گیس کمپنی کے شہباز اسلام،چیف میڈیا منیجر محمد علی گو ہر ،سلمان صد یقی،ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیموں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد تقر یب میں شر یک تھی۔

متعلقہ عنوان :