کاکول ٹریننگ کیمپ سے فٹنس بہتربنانے میں کافی مددملی،انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،مگرسری لنکا کی بیٹنگ اور ہماری بیٹنگ میں کافی فرق ہے، ہمارا مڈل آرڈر کافی مضبوط ہے، انگلینڈکافاسٹ بولنگ اٹیک کافی مضبوط ہے، انگلش بولرزکی ویڈیوز دیکھ کر ان سے نمٹنے کیلئے محنت کررہے ہیں

پاکستان کر کٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 جون 2016 18:34

کاکول ٹریننگ کیمپ سے فٹنس بہتربنانے میں کافی مددملی،انگلینڈ کیخلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ کاکول میں ٹریننگ کرکے فٹنس کوبہتربنانے میں کافی مددملی،انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،مگرسری لنکا کی بیٹنگ اور ہماری بیٹنگ میں کافی فرق ہے، ہمارا مڈل آرڈر کافی مضبوط ہے، انگلینڈکافاسٹ بولنگ اٹیک کافی مضبوط ہے، انگلش بولرزکی ویڈیوز دیکھ کر ان سے نمٹنے کیلئے محنت کررہے ہیں۔

وہ بدھ کو یہاں نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اسد شفیق نے کہا کہ کاکول میں ٹریننگ کرکے فٹنس کوبہتربنانے میں کافی مددملی، انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،مگرسری لنکا کی بیٹنگ اور ہماری بیٹنگ میں کافی فرق ہے، ہمارا مڈل آرڈر کافی مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں پریشر فاسٹ بولنگ پر ہوتا ہے، پاکستانی فاسٹ بولرزمیں اتنادم ہے کہ انگلینڈکوٹف ٹائم دے سکیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا اسپن اٹیک اچھاہے،یاسرشاہ،ذوالفقاربابرمیں سے جوبھی کھیلااچھاپرفارم کرینگے، ٹیسٹ فارمنس کی طرح ون ڈ ے میں بھی اچھی کارکردگی دکھانیکی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ مجھ پر ٹیسٹ اسپیشلسٹ کا ٹیگ لگانا غلط ہے ۔

متعلقہ عنوان :