Live Updates

دورہ انگلینڈ کی تیاری، لاہور میں کھلاڑیوں کا سکلز کیمپ جاری

انجری کا شکار قومی کرکٹر عمران خان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا،یٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈ ن بھی مشتاق احمد کی معاونت کررہے ہیں

بدھ 1 جون 2016 18:15

دورہ انگلینڈ کی تیاری، لاہور میں کھلاڑیوں کا سکلز کیمپ جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ( سکلز کیمپ) کا دوسرا مرحلہ بدھ کے روز بھی قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد اور اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم کی نگرانی میں جاری رہا۔۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈ ن بھی مشتاق احمد کی معاونت کررہے ہیں۔

معمولی نوعیت کی انجری کا شکار کرکٹر عمران خان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کو گزشتہ روز نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے بولر کی تیز رفتار گیند ہاتھ پر لگ گئی تھی جس پر انہیں فور ی طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور دوسرے سیشن میں قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کی۔7 روز ہ سکلز کیمپ میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ،سمیع اسلم ،خرم منظور ،شان مسعود ، اظہر علی ،یونس خان ،مصباح الحق ،اسد شفیق ،افتخار احمد ،آصف ذاکر ،اکبر الرحمان ، محمد عامر ،راحت علی ،عمران خان ،سہیل خان ،جنید خان ،احسان عادل ، یاسر شاہ ،ذوالفقار بابر، سرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :