دبرپھاٹک کے قریب تیز گام سے گر کر بچی جاں بحق ٗدوسرا زخمی

بدھ 1 جون 2016 18:08

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) دبرپھاٹک کے قریب تیز گام سے گر کر بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق دبرپھاٹک کے قریب چلتی ٹرین سے گر کر 12سالہ بچی جاں بحق ہو گئی اور اسے بچانے کی کوشش میں لڑکی کا ماموں بھی نیچے جا گرا جو شدید زخمی ہو گیا ٗ حادثے کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٗ لاش کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تیز گام ٹرین راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی اور جیسے ہی دبر پھاٹک کے قریب پہنچی تو اس میں سوار بچی نیچے گر گئی اور جاں بحق ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :