آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا

مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بدھ 1 جون 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ہزارہ مردان پشاور کوہاٹ بنوں ڈی آئی خان سرگودھا راولپنڈی گوجرانوالہ کوئٹہ اسلام آباد فاٹا گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ تاہم خضدار میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ خضدار میں سترہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :