ڈیرہ اسما عیل خان،مختلف واقعات میں دو افراد قتل،دریا سے عورت کی نعش برآمد

بدھ 1 جون 2016 17:48

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں دو افراد قتل جبکہ میر ن کے قریب دریا میں تیر تی ہوئی عورت کی نعش برآمد ، الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کے علاقہ باچہ آبادمیں ممتاز خان ، نادر خان پسران رنگین خان ، روشن خان ولد ابراہیم خان سکنائے کوٹ ظفر آباد ستی نے نورنگ خان کی اراضی سے لکڑیاں کاٹنے والے نورنگ خان کے دوست سلطان محمد پر کلاشنکوف سے فائرنگ کردی ، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کلاچی میں مقتول کے بھائی جان محمد نے تین افراد پر قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ ملزمان کی نورنگ خان سے دشمنی چلی آرہی ہیں ،جبکہ میرے بھائی کی نورنگ خان سے دوستی ہے ۔تھانہ یارک کی حدود میں گلوٹی کے مقام پر عارف ، آصف ، نعمان اور جعفر خان نے اراضی کے تنازعے پر 27سالہ مطیع اﷲ ولد اجمل خان مروت سکنہ گلوٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اسی طرح تھانہ پروآ کی حدود میں میرن کے قریب پولیس کو ایک عورت کی نعش ملی ہے جو پانی میں تیر رہی تھی جس کو باہر نکلا گیا ۔ جو گلی سٹری تھی اور اس میں سے بدبو آرہی تھی ۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر اس کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :