کراچی، پولیس کی مختلف کاروائیوں میں اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار

بدھ 1 جون 2016 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) کراچی میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 300سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔پولیس نے گارڈن روڈ عباسی چوک سے مطلوب ملزم خدا بخش عرف گڈو کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی سمیت 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف معتدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ گزری کے علاقے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ساتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ محمودآباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عدنان نے دوران ڈکیتی دکاندار کو قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :