کراچی میں دودھ اور گوشت کے منصوبے میں 65 کروڑ فراڈ کا انکشاف

منصوبہ چار سال قبل شروع کیا گیا ، کام پورا ہوا نہیں لیکن ٹھیکیدار کو کروڑوں کی ادائیگی کروا دی گئی

بدھ 1 جون 2016 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) کراچی والوں کے لئے دودھ اور گوشت کے منصوبے میں 65 کروڑ روپے کا فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ، منصوبے کے ترقیاتی کام ہوئے نہیں مگر ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کر دی گئی ۔ سنہرے خواب ، خوفناک تعبیریں ، اسے کہتے ہیں گاؤں بسا نہیں چور پہلے آ گئے ۔ اہل کراچی کو دودھ اور گوشت فراہم کرنے کے لئے 4 سال قبل شروع کیا گیا بھنبھور ڈیری ولیج منصوبہ ٹھپ ۔

(جاری ہے)

کھیل ختم پیسہ ہضم ، حیران کن پہلو یہ ہے کہ منصوبے پر کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں ہوئے مگر ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کر دی گئی ۔ سندھ ہائی کورٹ نے ٹھیکیداروں کو مزید ادائیگی رکوا دی ہے ۔ اینٹی کرپشن نے محکمہ لائیو سٹاک سندھ کے دو سابق سیکرٹریوں کے خلاف فراڈ کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے ۔ سیکرٹریوں میں لائق میمن اور چودھری ظفر شامل ہیں ۔ فراڈ میں ملوث ایک سیکرٹری لائق میمن بیرون ملک گلچھرے اڑا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :