سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے انگارہ گوٹھ اور اے ایریا لیاقت آباد والے حصے کے حوالے سے حکم امتناع ختم کردیا

بدھ 1 جون 2016 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے انگارہ گوٹھ اور اے ایریا لیاقت آباد والے حصے کے حوالے سے حکم امتناع ختم کردیا ہے۔عدالت نے ایک ہفتے میں دونوں علاقوں کو مکینوں سے خالی کرانے کا حکم بھی دیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس منیب اختر پر مشتمل بنچ نے لیاری ایکسپریس وے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی سینٹرل کے وکیل احمد پیرزادہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پانچ سو پچاس میٹر کے اس حصے پرحکم امتناع کے باعث لیاری ایکسپریس وے کی شمالی سڑک مکمل نہیں ہوپارہی ہے۔ مکینوں کو معاوضہ ادا کیا جاچکا ہے،تنازع صرف معاوضے کی رقم پر ہے،تنازع عدالت میں ہے،ہم عدالت کے فیصلے پر عمل کریں گے لیکن منصوبے کو غیرمعینہ مدت کیلئے روکنا مناسب نہیں۔جسٹس منیب اختر کے بینچ نے ایک ہفتے کے اندر دونوں علاقوں کو مکینوں سے خالی کرانے کا حکم دے دیا،جبکہ ڈی سی سینٹرل کو پروجیکٹ کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کاحکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :