ڈیرہ پولیس نے ماہ رمضان سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی،، ضلع کو چھ سیکڑز میں تقسیم کردیا گیا

اوقات نماز اور تراویح کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سرا نجام دیں گے

بدھ 1 جون 2016 17:37

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) ڈیرہ پولیس نے ماہ رمضان سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ، ضلع کو چھ سیکڑز میں تقسیم کردیا گیا ، اوقات نماز اور بالخصوص نماز تراویح کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سرا نجام دئیں گے ۔ مارکٹیوں میں سیکورٹی اہلکار سادہ کپڑوں میں لیڈی پویس اہلکاروں سے مل کر ڈیوٹیاں دئیں گے ۔

ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ ڈی پی او یاسر آفریدی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی نے ضلع بھر میں ماہ رمضان کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ، ضلع کو چھ سیکڑز میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔ تھانہ سٹی و تھانہ کینٹ کی حدود میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی ناکہ بندیاں لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سرکلرروڈ اور بازاروں میں ایگل پیڑولنگ کے علاوہ پیدل گشت پولیس اہلکار ڈیوٹی دئیں گے ۔

نماز کے اوقات اور بالخصوص نماز تروایح کے دوران بھی پولیس اہلکار سینکڑوں مساجد اور امام بارگاہوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دئیں گے۔ مسگراں گیٹ ، ٹانک اڈا، ہیبت شہید چوک اور نیو بنوں چونگی پر ایمر جنسی حالات سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فورس کی موبائل موجو د ہونگی ، ایس ایچ او ز تھانوں کی بجائے سحری اورافطاری کے اوقات میں روڈز پر ڈیوٹی دئیں گے ۔

اس طرح ٹریفک کے نظام کیلئے بھی ٹریفک پلان تیار کیا گیا ۔ ڈیرہ شہر میں موٹرکار ، چنگ چی رکشہ اور آٹو رکشہ کے داخلے پر پابندی ہوگی تا ہم شہر کے رہائشوں کیلئے اجازت ہوگی لیکن شہر کے رہائشوں کو خصوصی پاسسز جاری ہونگے ۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے سینئر صحافی محمد ریحان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :