جہاں انصاف ختم ہو جائے وہ قومیں کبھی ترقی سے ہمکنار نہیں ہوتیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ

قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے میں بار اور بنچ کا باہمی تعاون خصوصی اہمیت کا حامل ہے،محمدرؤف کاتقریب سے خطاب

بدھ 1 جون 2016 17:37

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد رؤف خان نے کہا ہے کہ انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے والی قومیں کبھی تباہی سے دوچار نہیں ہوتیں اور جہاں انصاف ختم ہو جائے وہ قومیں کبھی ترقی سے ہمکنار ہی نہیں ہو سکتیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے خیبرپختونخواہ بار کونسل کے ممبران سردار حشمت نواز سدوزئی، ملک طاہر وسیم ڈیال، ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی، جنرل سیکریٹری ساجد لطیف بلوچ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ڈیرہ اسما عیل خان سے تبدیل ہونے والے سول جج اصغر خان کے علاوہ ماتحت عدلیہ کے دیگر جج صاحبان بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے میں بار اور بنچ کے باہمی تعاون کو خصوصی اہمیت حامل ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان میں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے میں ڈسٹرکٹ بار کے تعاون کا میں مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ یہ شہر پیار کرنے والوں کا محبت بانٹنے اور امن پسندوں کا شہر ہے اور یہاں کی خوشگوار یادیں ناقابل فراموش ہیں،اس موقع پر خیبرپختونخواہ بار کونسل کے ممبران سردار حشمت نواز سدوزئی، ملک طاہر وسیم ڈیال، صدر اختر حسین قریشی اور جنرل سیکریٹری ساجد لطیف بلوچ نے تبدیل ہونے والے سیشن جج محمد رؤف خان، اور سول جج اصغر علی کو خصوصی شیلڈز دیں ۔

متعلقہ عنوان :