پاکستان پیلپز پارٹی اپنے قائد شہیدذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہنزہ کے ضمنی انتخانات میں حصہ لے رہی ہے، محمد موسیٰ خان

بدھ 1 جون 2016 16:59

استور ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل محمد موسیٰ خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں عام لوگوں کو اسمبلی تک پہنچایا تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنے علاقے کی نمائندگی کا حق ادا کر سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی راجگیر نظام کے خلاف اپنے قائد شہیدذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہنزہ کے ضمنی انتخانات میں حصہ لے رہی ہے اورہنزہ کے باشعور عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ کو کامیاب کرائیں گے ۔انہوں نے کہا پاکستان پیلپز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور اس نے ہر دور میں عام آدمی کے مسائل اور مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ہیں ۔