دیامرڈیم کے آدھے پاور ہاؤسزگلگت بلتستان میں تعمیر ہونے سے 50فیصد رائلٹی ملے گی،فیض اللہ فراق

بدھ 1 جون 2016 16:59

استور ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کی مربوط کوششوں سے دیامرڈیم کیآدھے پاور ہاؤسز گلگت بلتستان کی حدود میں تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اورحکومت تقریباً 6ماہ کے اندر دیا مر ڈیم پر لینڈ ریکوزیشن کا کام مکمل کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیم کے آدھے پاور ہاؤسز دیامر کی حدود میں تعمیر ہونے سے گلگت بلتستان کو50فیصد رائلٹی ملے گی،جس سے خطے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن حاصل ہو گی اور گلگت بلتستان خود انحصاری کی طرف بڑھے گا۔انہوں نے حافظ حفیظ الرحمان کورائلٹی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پران کی کوششوں کو سراہا ۔