ملک کی ترقی کیلئے میاں محمد نواز شریف لازم و ملزوم ہیں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:47

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء) ملک کی ترقی کیلئے میاں محمد نواز شریف لازم و ملزوم ہیں۔پاکستان کی ترقی ملک دشمن عناصر کیلئے نا قابل قبول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر وقت حکومت کی ٹانگین کھینچنے اور سازشیں کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یوسی 66سے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین محمد اویس چیمہ نے اپنی رہائشگاہ پر میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے منعقد کی گئی قرآن خوانی کی محفل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف بہت جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے اور ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔قرآنی خوانی کی محفل میں پی ایچ وکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حافظ ابرار، جمتاز خان کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعد اد نے شرکت کی اور میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

متعلقہ عنوان :