کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس کل ہو گا

بدھ 1 جون 2016 16:26

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس کل جمعرات کو منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالناصر نے اجلاس شام 3:30 بجے فاران کلب اسٹیڈیم روڈ بالمقابل ڈپٹی کمشنر ایسٹ آفس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ 4 سالوں کے لئے نئے عہدیدداران کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا۔