نیشنل بینک کی جانب سے سندھ انٹر ڈویژن گرلز ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ٹریک سوٹس تقسیم

بدھ 1 جون 2016 16:26

کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے سربراہ اویس اسد خان نے ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹریک سوٹ تقسیم کئے۔ سیکرٹری کھیل سندھ محمد راشد ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے بینک کی جانب سے یہ ٹریک سوٹس سیکرٹری سندھ وومن ہاکی ایسوسی ایشن سیدہ ارم بخاری کو دیئے۔

اس موقع پر نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان، پی آر او اسپورٹس عظمت اللہ خان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سید ہ ارم بخاری نے اس تحفے پر نیشنل بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد راشد نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ کی کاوشوں سے حکومت سندھ نے کھیلوں کے بجٹ میں کافی اضافہ کیا ہے جس پر میں وزیراعلیٰ سندھ اور حکومت سندھ کا مشکور ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت سندھ کراچی میں گرلز ہاکی کے فروغ کے لئے ایک آسٹرو ٹرف لگانے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں زمین کی نشاندہی کے لئے متعلقہ ایسوسی ایشن کو ہدایت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے نیشنل بینک کا کھیلوں میں دلچپسی اور سرپرستی کرنے پر اویس اسد خان کو خراج تحسین پیش کیا۔