کاہنوں نے ارجنٹائن کو کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کے فاتح کی پیشگوئی کردی

بدھ 1 جون 2016 16:18

کاہنوں نے ارجنٹائن کو کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کے فاتح کی پیشگوئی ..

پیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء)پیرو کے کاہنوں نے کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ سے قبل ارجنٹائن کو بڑی خبر دیدی ، کاہنوں نے پیشگوئی کی ہے کہ اس مرتبہ ایونٹ ارجنٹائن کی ٹیم ہی جیتے گی ۔

(جاری ہے)

پیرو کے کاہنوں نے پیشگوئی کر دی ہے کہ جنوبی امریکا کا سب سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ کوپا امریکا ارجنٹائن کی ٹیم جیتے گی ۔ ٹورنامنٹ اگلے مہینے سے امریکا میں شروع ہو رہا ہے۔ ارجنٹائن کو پچھلے سال فائنل میں چلی کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔1916 سے جاری میگا ایونٹ کو ارجنٹائن گیارہ مرتبہ جیت چکا ہے اور اب پیرو کے کاہنوں نے ارجنٹائن کی 12ویں کامیابی کی نوید بھی سنا دی ہے ۔