مشہور فٹبالر میسی پر آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع

بدھ 1 جون 2016 16:18

مشہور فٹبالر میسی پر آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی ..

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء)مشہور فٹ بالر لائنل میسی پر ٹیکس ادائیگی سے بچنے کیلئے آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں کارروائی شروع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ارجنٹائنی فٹ بالر لائنل میسی اور ان کے والد جارج پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی آمدن سے ہسپانوی حکام کو ٹیکس کی مد میں 50 لاکھ امریکی ڈالر ادا نہیں کیے۔

(جاری ہے)

مقدمے کی کارروائی سپین میں ہو گی۔استغاثہ نے باپ بیٹے کو ٹیکس چوری پر 22 ماہ قید کی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔ استغاثہ کا موقف ہے کہ باپ بیٹے نے امیج رائٹس سے ہونے والی آمدن پر ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے بیلیز اور یوروگوئے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو استعمال کیا۔واضح رہے کہ میسی چار مرتبہ فیفا کے سال کے بہترین عالمی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین فٹ بالروں میں ہوتا ہے۔