وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف تعلیمی ادارو ں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں انقلابی اقدام کر رہے ہیں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:11

پاکپتن ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا ز شریف تعلیمی ادارو ں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں انقلابی اقدام کر رہے ہیں ، و زیر اعلی پنجاب کے ویثرن کے تحت تعلیمی ادارو ں میں طلباء کی کر دار سازی ، تعلیمی سر گرمیا ں بڑھانا اور بہترین سہولیات فراہم کر نے کیلئے اقدامات کیے جائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے ڈسٹرکٹ روئیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ڈی او سی حامد نا صر گو رایہ، ڈی او پلاننگ اکرم شاد ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ای ڈی ا وایجو کیشن ، ڈی او جنگلات ملک وسیم سجاد،سمیت دیگر متعلقہ ادارو ں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ، ڈی او سی حامد نا صر گو رایہ نے تعلیمی ادارو ں میں فراہم اورنایاب سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ڈی سی او عرفان احمد نے تعلیمی ادارو ں اور دیگر متعلقہ ادارو ں کو ہد ایات جاری کیں کہ تعلیمی ادارو ں میں خطر ناک عمارتو ں کو گر ایا جائے اور ان کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے ، تمام تعلیمی ادارو ں میں سہولیات کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے ،انہو ں نے کہا کہ نان ٹیچنگ سٹاف کی جس ادارے میں ڈیو ٹی اسے وہیں پر تعینات کیا جائے ، جنرل ڈیو ٹی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ،انہو ں نے کہا کہ تعلیمی ادارو ں میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور نایاب سہولیات کے متعلق مفصل رپورٹ ڈی سی او آفس میں جمع کر وائی جائے تاکہ رپو رٹ کی روشنی میں تعلیمی ادارو ں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق جانکاری ملنے اور نایاب سہولیات کو فراہم کرنے کے سلسلہ میں سنجیدہ نو عیت کے اقدامات کیے جا سکیں، عرفان احمد سندھو نے کہا کہ تعلیمی ادارو ں میں بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور متعلقہ ادارو ں کے افسران تعلیمی ادارو ں میں سہولیات کی فراہمی میں کو تاہی نہ کریں اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ تعلیمی ادارو ں میں سہولیات کی فراہمی میں اپنی قومی ذمہ داریا ں بطریق احسن طریقے سے ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :