ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قابل،محنتی،افرادی قوت جب عملی تربیت کے مراحل سے گزرتی ہے تو مشکل حالات کا سامنا کرنے اور معاملات کی بہتری کے لئے ان کی کار کردگی مثالی ہو گی

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:10

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قابل،محنتی،افرادی قوت جب عملی تربیت کے مراحل سے گزرتی ہے تو مشکل حالات کا سامنا کرنے اور معاملات کی بہتری کے لئے ان کی کار کردگی مثالی ہو گی ریلیف سرگرمیوں میں ریسکیو1122سمیت دیگر محکموں کی آپریشنل تیاری لائق تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایل بی ڈی سی لوئر باری دو آب پر موک ایکسر سائز کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے سٹاف کے ہمراہ نہر سے ریسکیو آپریشن بذریعہ موٹر بوٹ حصہ لیا اس موقع پرسیفٹی آفیسر میڈم عائشہ سہیل نے ریسکیوسرگرمی میں عملی اقدامات کے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے ریسکیو 1122کی عملی مشق میں حصہ لینے والے اہلکاران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ و ہ اسی ہمت ،محنت سے اپنی تیاریاں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نپٹا جا سکے

متعلقہ عنوان :