اوکاڑہ کے نواح میں ڈکیتی نیت سے چھپے دو مختلف مقامات سے چار کو گرفتار کر لیاگیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:10

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء )اوکاڑہ کے نواح میں ڈکیتی نیت سے چھپے دو مختلف مقامات سے چار کو گرفتار کر لیاگیا جب کہ سات فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق پولیس نے نواحی قصبہ واں لاکھا چھاپہ مارا جہاں سے چک 45جی ڈی کے رہائشی ظفر اور نواز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیاجب کہ طارق محمود ،محمد خالد،لیاقت اور مشرو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے نواحی قصبہ چڑھت سنگھ میں پولیس نے چھاپہ مار کر چک 49ڈی کے رہائشی محمد افضل عرف لما او پٹھانہ کو گرفتار کر لیاگیاجب کہ ناظم حسین ،صابر علی ،محمد مرتضیٰ اور علی شیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے