ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک اوکاڑہ محمد اقبال ظفر نے کہا ہے کہ یکم جو ن سے اوور لوڈ ٹریلر اور ٹریکٹر کے خلاف جرمانوں میں اضافہ کر دیاگیا ہے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:08

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک اوکاڑہ محمد اقبال ظفر نے کہا ہے کہ یکم جو ن سے اوور لوڈ ٹریلر اور ٹریکٹر کے خلاف جرمانوں میں اضافہ کر دیاگیا ہے جس سے امید ہے کہ اوور لوڈ کی شکایات میں کمی واقع ہوگی ان کے مطابق دس فی صد اوور لوڈ پر ایک ہزار روپے ،دس سے تیس فیصد پر اڑھائی ہزار ورپے ،تیس فیصد سے زائد اوورلوڈ پر چار ہزار روپے جرمانہ ہو گا اگر دوسر ی بار اوور لوڈ نگ میں کوئی شہری پکڑا گیاتو سات ہزار روپے جرمانہ ہوگا انہوں نے کہا کہ سابق سزائیں ناکافی تھیں جس کی وجہ سے لوڈر ڈرائیور اور ٹریکٹر اور ٹریلر کے مالکان اوور لوڈ کرتے ہوئے کسی سزااور جرمانہ کو خاطر میں نہیں لاتے تھے لیکن اب ان کو بھاری جرمانہ کوکچھ نہ چھ خوف پیدا ہوگا اور و ہ اوور لوڈنگ سے اجتناب برتیں گے

متعلقہ عنوان :