Live Updates

تحریک انصاف کے راہنما چودھری عبدالستار واہلہ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے اپنے خطاب میں قوم کو مایوس کیا ان کی تقریر مسلم لیگ ن کے کسی کارکن کی لکھی ہوئی محسوس ہوتی تھی

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:06

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) تحریک انصاف کے راہنما چودھری عبدالستار واہلہ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے اپنے خطاب میں قوم کو مایوس کیا ان کی تقریر مسلم لیگ ن کے کسی کارکن کی لکھی ہوئی محسوس ہوتی تھی انہوں نے وہی گھسا پٹا راگ الاپا ہے جو کہ ہر گلی محلہ میں نون لیگ کے کارکنوں الاپتے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا چودھری عبدالستا واہلہ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ سے صدر پاکستان کا خطاب در حقیقت پوری قوم کو درپیش مسائل سے حکومت کو آگاہ کرنا ہونا چاہئے پاکستا ن اور عوام کو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کو اندرون ملک اور بیرون ملک کیا خطرات ہیں کیا مسائل ہیں ان مسائل کو کس طرح حل ہونا ہوگا لیکن ممنون حسین نے اپنے خطاب سے قوم کومایوس کیا انہوں نے کوئی نیا راگ نہیں الاپا انہوں نے کہا کہ اس وقت پانامہ لیکس کاایشواہم ترین ہے جس پر انہوں نے لب کشائی کرنا مناسب نہیں سمجھا اس طرح انہوں نے اپنے اس تاثر کوزائل کرنے کی کوشش نہیں کی کہ وہ مسلم لیگ ن کے صدر ہیں پاکستان کے صدر نہیں ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات