سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے راہنماعارف چودھری نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کا خطاب قومی امنگوں کا ترجمان تھا اپوزیشن تنقید کے تیر برسانے کی بجائے حقائق کا تجزیہ کرے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 16:06

اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے راہنماعارف چودھری نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کا خطاب قومی امنگوں کا ترجمان تھا اپوزیشن تنقید کے تیر برسانے کی بجائے حقائق کا تجزیہ کرے اور اپنے رویوں کی سمت کو درست کرے تاکہ قومی نوعیت کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممنون حسین کے پارلیمنٹ میں خطاب کے بات میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا عارف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری خواہشمند ہے کہ اقتصادی راہداری کامنصوبہ مکمل ہو تاکہ خوشحالی کے نئے باب کا اضافہ ہوسکے پاکستان کے طول و عرض میں اقتصادی سرگرمیاں اس قدر زیادہ ہو جائیں کہ کوئی بھی بے روزگار نہ ہوانہوں نے کہا کہ یہ یقینی طور پر اعتماد میں بڑھاوا دینے والی بات ہے کہ اس سال کے آخر میں ہمار ی بہادر افواج ضر ب عضب کے اہداف مکمل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی