انجمن طلبہ اسلام کا 5جون کا کراچی کنونشن تعلیم دشمن دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ ہو گا۔سید افضال شاہ

ناظم کراچی کاتعلیم بچاوٴ کنونشن کے سلسلے میں مارٹن کواٹرز کا دورہ ۔بند یونٹ بحال

Malik Usman ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 15:57

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) انجمن طلبہ اسلام کراچی کی جانب سے 5جون کو سندھ اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں” فروغ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مہم “کے سلسلے میں ”تعلیم بچاوٴطلبہ کنونشن“کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جس میں مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام بردرحافظ عاکف طاہر سمیت معروف دینی ،علمی،روحانی ،سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت فرمائیں گی۔

اس کنونشن میں تعلیمی اصلاحات اور ملک میں تعلیم کو در پیش خطرات سے نمٹنے کیلئے روڈمیپ تیار کیا جائے گا۔باالخصوص بنارس پر واقع جامع تعلیمات اسلامیہ کی پندرہ ایکڑ اراضی جو سابق صدر پاکستان ایوب خان نے تحریک پاکستان کے نمایاں کردار اور بانیان پاکستان میں شمار کئے جانے والے مولا نا عبدالحامد بدایونی رحمتہ اللہ علیہ کو یونیورسٹی کے قیام کیلئے الاٹ کی تھی لیکن اس پر عرصہ دراز سے افغان طالبان نے قبضہ کر کے اسے اپنی مالی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری انجمن طلبہ اسلام کراچی برادر سید محمد افضال شاہ نے مرکزی دفتر انجمن طلبہ اسلام پر مختلف ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے بزرگو ں کا یہ ورثہ دہشت گردوں سے پاک نہیں ہو جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔علاوہ ازیں ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی برادر افتخار علی نوری نے حسان امینی کے ہمراہ کنونشن کے سلسلے میں مارٹن کواٹرز کا دورہ کیا ۔ سابقین و کارکنان انجمن سے ملاقاتیں کیں اور اس موقع پر کافی عرصہ سے بند یونٹ کو بحال کرتے ہوئے برادر اسامہ کو ناظم یونٹ اور برادر ندیم کو جنرل سیکریٹری یونٹ نامزد کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :