تلکارتنے دلشان کا کرکٹ سے دل بھر گیا،ریٹائرمنٹ پر غور

بدھ 1 جون 2016 15:29

تلکارتنے دلشان کا کرکٹ سے دل بھر گیا،ریٹائرمنٹ پر غور

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جون ۔2016ء ) سٹار سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے ریٹائر منٹ پر غور شروع کردیا ، انگلینڈ سیریز کے لیے بھی عدم دستیابی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سٹار بلے باز کا دل کرکٹ سے بھر گیا ہے اورو ہ اس کھیل سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد سر ی لنکا کو خیر آباد کہ کر آسٹریلیا میں مستقل سکونت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب 39سالہ دلشان نے ریٹائر منٹ کی خبروں کو بے بنیا د قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمر میں درد کے باعث انگلینڈ نہیں جارہے ہیں ۔ دلشان اس وقت سر ی لنکن ٹیم کے کامیاب ترین ون ڈے بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے 2015ء میں 52.47کی اوسط سے 1207رنز سکور کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :