آئی سی اے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،کلاسک، المسلم، الیون سٹارز، لیشنگز، واریرز، ینگ سٹار اور ماجد میموریل کلب کی فتوحات

بدھ 1 جون 2016 15:06

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں کلاسک کلب، المسلم کلب، الیون سٹار، لیشنگز کلب، وارئیرز کلب، ینگ سٹار اور ماجد میموریل نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ ڈائمنڈ کرکٹ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں کلاسک کلب میں ایون کلب کو 148رنز سے ہرا دیا، کلاسک کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 223رنز بنائے، جواب میں ایون کلب کی ٹیم 75رنز پر ڈھیر ہو گئی، دوسرے میچ میں المسلم کلب نے ینگ کرکٹر کو 6وکٹوں سے مات دی، ینگ کیپیٹل نے 12اوورز 6وکٹوں کے نقصان پر 76رنز بنائے، جواب میں المسلم نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا، مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں لیشیئنز کلب نے مہران کلب کو 9کٹوں سے مات دی، مہران کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 15اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 101رنز بنائے، جواب میں لیشئنز کلب نے 10.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 105رنز بنا کر کامیابی حاصل کی، چوتھے میچ میں وارئیر کلب نے راول ٹاؤن کو 6وکٹوں سے شکست دی، راول ٹاؤن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 121رنز بنائے، جواب میں وارئیر کلب نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں ینگ سٹار کلب نے عمران میموریل کو 6رنز سے ہرا دیا، ینگ سٹار کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 167رنز بنائے جواب میں عمران میموریل کی ٹیم 161رنز بنا سکی، آخری میچ میں ماجد میموریل کلب نے الفتح کلب کو 5وکٹوں سے ہرا دیا، الفتح کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 138رنز بنائے، جواب میں ماجد میموریل نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :