جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کے تربیتی پروگرام کا اسلام آباد میں دوبارہ آغاز ہو گیا

بدھ 1 جون 2016 15:06

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے زیراہتمام جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کے تربیتی پروگرام کا پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد دوبارہ آغاز ہو گیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق اسلام آباد میں 2سے 3ماہ کے دوران مختلف ایونٹس کے باعث یہ تربیتی پروگرام روک دیا گیا تھا تاہم اس پروگرام کا دوبارہ آغاز بدھ سے ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں 20جونیئر کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں انعام الحق جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ اسی طرح پشاور اور کراچی میں بھی جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے یہ پروگرام جاری ہے جب کہ لاہور میں آئندہ ہفتہ سے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ سال 2016ء میں کم از کم 2ہزار بچوں کو ٹینس کے کھیل کو متعارف کرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت تقریبا ًایک ہزار بچوں کو تربیت سے آراستہ کر چکے ہیں ، اس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے باصلاحیت جونیئر کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے تا کہ مستقبل میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :