نارتھ زون ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ، اپالو سپورٹس نے ظریف میموریل کو 8 رنز سے ہرا دیا

بدھ 1 جون 2016 15:06

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) نارتھ زون ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں اپالو سپورٹس نے ظریف میموریل کو 8 رنز سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

نارتھ زون ٹی 20 کرکٹ لیگ کا میچ اپالو سپورٹس اور ظریف میموریل کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو کہ اپالو سپورٹس نے 8 رنز سے جیت لیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ جواب میں ظریف میموریل کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے رضا خان کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :