Live Updates

دورہ انگلینڈ کی تیاری،انجری کا شکار قومی کرکٹر عمران خان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا

بدھ 1 جون 2016 15:05

دورہ انگلینڈ کی تیاری،انجری کا شکار قومی کرکٹر عمران خان نے بھی ٹریننگ ..

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ( سکلز کیمپ) کا دوسرا مرحلہ بدھ کے روز بھی قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد اور اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم کی نگرانی میں جاری رہا ۔ ۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈ ن بھی مشتاق احمد کی معاونت کررہے ہیں۔

معمولی نوعیت کی انجری کا شکار کرکٹر عمران خان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا ۔عمران خان کو گزشتہ روز نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے بولر کی تیز رفتار گیند ہاتھ پر لگ گئی تھی جس پر انہیں فور ی طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ کھلاڑیوں نے پہلے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور دوسرے سیشن میں قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کی ۔

(جاری ہے)

7 روز ہ سکلز کیمپ میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ،سمیع اسلم ،خرم منظور ،شان مسعود ، اظہر علی ،یونس خان ،مصباح الحق ،اسد شفیق ،افتخار احمد ،آصف ذاکر ،اکبر الرحمان ، محمد عامر ،راحت علی ،عمران خان ،سہیل خان ،جنید خان ،احسان عادل ، یاسر شاہ ،ذوالفقار بابر، سرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔

ٹیم کا کیمپ 5 جون کو ختم ہوگا ۔ کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے 16جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکھٹے ہوں گے اور 17اور 18جون کی درمیانی شب انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :