سی ڈی اے کے زیر اہتمام والی بال کے مقابلے پرسوں ہوں گے

بدھ 1 جون 2016 15:05

اسلام آباد ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے زیراہتمام والی بال کے مقابلے کل (جمعہ) کو اسلام آباد میں ہونگے جس میں 12ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام کے مطابق والی بال کے مقابلے 3جون کو اسلام آباد میں شروع ہونگے جس میں 12ٹیمیں شرکت کریں گی، اسی طرح 4جون سے نیزہ بازی کے دو روزہ مقابلے ایف نائن پارک اسلام آباد میں شروع ہونگے جس میں 400گھڑ سوار شرکت کریں گے،سی ڈی اے نے 5جون کو میوزیکل ایوننگ کا انعقاد اوپن ائرتھیٹر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو محظوظ کریں گے۔

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں مارگلہ فیسٹیول 2016 کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے یہ فیسٹول تین ماہ تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقا بلوں کے انعقاد کے علاوہ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے، اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص اسلام آباد میں مقیم دیگر مما لک کے سفارتکاروں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے نے مار گلہ فیسٹیول2016میں ان مقا بلوں کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :