صدر مملکت کا خطاب عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں دیرپا منصوبہ بندی کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کررہی ہیں ، حاجی محمد خان لہڑی

بدھ 1 جون 2016 14:55

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے صدر مملکت ممنون حسین کے مشترکہ پارلیمنٹ میں خطاب کو عوامی خواہشات کا آئنہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ مملکت نے اپنے خطاب میں ملکی اور عالمی مسائل وحالات کا بہترین طور پر اعادہ کرتے ہوئے امن ترقی وخوشحالی کی جن ریاستی ترجیحات کا اعلان کیا ہے وہ ہر پاکستانی کے لیے اطمینان کا باعث ہے ۔

بدھ کو ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سمیت تمام طبقات پر واضع کردیا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن پر یقین رکھتا ہے اور ہمارا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کے اس واضع پیغام سے پاکستان مخالف حلقوں کے منفی پروپیگنڈے نے دم توڑ دیا ہے جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر انگلی اٹھا رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے قومی ترقی کے سفر کو بہتر کرنے کے لیے جس موثر منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں دیرپا منصوبہ بندی کے تحت اس پر کام کررہی ہیں اور صدر مملکت کی نیک خواہشات ان اقدامات پر عمل درآمد کے لیے راہ نما ثابت ہونگی ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے صدر مملکت وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان نیک نیتی اورخلوص دل سے اقدامات کررہے ہیں جس کی بدولت بلوچستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :