انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے فاتح سکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 1 جون 2016 14:55

انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے فاتح سکواڈ برقرار رکھنے ..

لارڈز ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 9 جون سے لارڈز میں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں مسلسل فتوحات کے بعد انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ کیلئے بھی بارہ رکنی فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سٹیون فن کی جگہ ناٹنگھم شائر کے فاسٹ باؤلر جیک بال کو موقع دینے کا امکان ہے۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان ایلسٹرکک، نک کومپٹن، جوروٹ، جونی بیئرسٹو، ایلکس ہیلز، جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ، سٹیون فن، معین علی، کرس ووکس، جیمزونس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :